ٹو بہ ٹیک سنگھ : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ نیازی نے لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی ، انہوں نے فیس ماسک ،ہینڈ سینی ٹائزر استعمال نہ کرنے اور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو تیس ہزار پانچ سو روپے کے جرمانے اور 12 د کانیں سیل کیں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومتی احکامات پر ہر صورت عمل دارآمدکروایا جائے گا جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائیگی، انہوں نے کہا اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی پالیسیو ں کی پاسداری کرتے ہوئے خریداری کے لئے آنے والے افراد کو چاہیے کا ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں تاکہ کورونا وائرس کی وباؤ سے بچا جاسکے ۔