تازہ ترین

ایف آئی سی 10 روز سے بند، ادویات نہ ملیں، مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ

ایف-آئی-سی-10-روز-سے-بند،-ادویات-نہ-ملیں،-مریضوں-کی-زندگیوں-کو-خطرہ

دل کے 20 ہزار سے زائد مریضوں کا چیک اپ نہیں ہو سکا ،ادویات کی فراہمی کیلئے 6 اپریل کے بعد جائزہ لیں گے : ایم ایس فیصل آباد: دل کے ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ، کورونا وائرس کے خوف سے ایف آئی سی ہسپتال میں مریضوں کا چیک اپ اور ادویات کی فراہمی 10 روز سے بند ،ایم ایس عباس بلوچ کا کہنا ہے کہ ادویات کی فراہمی کے لئے 6 اپریل کے بعد صورت حال کا جائزہ لیں گے ۔کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے 20 ہزار سے زائد مریض تاحال چیک اپ سے محروم ہوچکے ہیں ، فیصل آباد میں دل کے لاکھوں مریض رجسٹرڈ ہیں جن کی ادویات ہسپتال میں آتی ہیں جہاں سے مریض ماہانہ حاصل کرتے ہیں مریضوں کا داخلہ بند ہونے سے ہزاروں کی تعداد میں دل کے مریض ادویات سے محروم ہوچکے ہیں جو اوپن مارکیٹ سے ہزاروں روپے خرچ کر کے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ادویات کی قلت کے باعث میڈیکل سٹور اور فارمیسی مالکان نے ادویات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کررکھا ہے اور صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے ، ادویات اور چیک اپ کے لئے روزانہ ہزاروں شہری ہسپتال آتے ہیں جن کوداخلے کی اجازت ہی نہیں دی جاتی ۔مریضوں کا کہنا ہے انکی ادویات آن لائن ہیں ہسپتال انتظامیہ یا حکومت کو چاہیے تھا جب تک حالات نارمل نہ ہوں انکی ادویات گھروں کے ایڈریس پر بھیج دی جاتیں حکومت معاملے کا فوری نوٹس لے ورنہ انکی زندگیاں خطرے میں پڑھ جائیں گی ، اس حوالہ سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال ڈاکٹر عباس کا کہنا ہے موجودہ صورت حال میں مریضوں کے ہسپتال آنے سے مسائل بڑھ سکتے ہیں ، 6 اپریل کے بعد حالات ٹھیک نہ ہوئے تو مریضوں کو گھروں میں ادویات بھیجنے کے طریقے کار پر غور کریں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں