تازہ ترین

ایف ڈی اے نے 3 غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کو سیل کردیا

ایف-ڈی-اے-نے-3-غیر-منظور-شدہ-ہاؤسنگ-سکیموں-کو-سیل-کردیا

فیصل آباد: ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کی ہدایت پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارر وائی کرتے ہوئے ستیانہ روڈ پر تین غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کو سیل کردیا اور ڈویلپرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام ضروری شرائط اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی باقاعدہ منظوری حاصل کریں ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر مینجمنٹ ڈاکٹر انعم ساجد ملک کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر امتیاز احمد گورایہ اور انفورسمنٹ انسپکٹر اسلم گجر پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ستیانہ روڈ پر مختلف پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کی جانچ پرتال کی تو چک نمبر238رب کی اراضی پر ماڈل ٹاؤن سٹیIIچک نمبر 225ر ب کی اراضی پر ٹیک ٹاؤن فیزvاور الحرمین سٹی بلا منظوری قائم کی جارہی تھیں جنہیں فوری طور پر سیل کر کے کام بند کرادیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف بھر پور آپریشن جاری رہے گا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں