تازہ ترین

ایل ڈبلیوایم سی کی صفائی مہم،4مقامات پرآگاہی کیمپ

ایل-ڈبلیوایم-سی-کی-صفائی-مہم،4مقامات-پرآگاہی-کیمپ

لاہور: ایل ڈبلیو ایم سی شعبہ کمیونیکیشن کی جانب سے لبرٹی گول چکر، منی مار کیٹ، فردوس مارکٹ، سیون اپ پل پر صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا،آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔اس سلسلہ میں شہر کے چار مقامات پر خصوصی ٓگاہی کیمپ بھی لگایا گیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی سوشل مو بلائزرز نے راہگیروں اوردکانداروں کو اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کے حوالے سے تلقین کی اور آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر کو اپنے گھر کی طرح صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔8 ہزار سے زائد ورکرز شہر کو صاف رکھنے میں دن رات محنت کر رہے ہیں وہیں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کچرا ادھر ادھر پھینکنے کے بجائے کوڑے دان میں ڈالیں اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کا ساتھ دیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں