تازہ ترین

ایل ڈبلیو ایم سی کاصفائی کیلئے نیاماڈل تیار،7کمپنیوں کی دلچسپی

ایل-ڈبلیو-ایم-سی-کاصفائی-کیلئے-نیاماڈل-تیار،7کمپنیوں-کی-دلچسپی

لاہور: لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے لاہور کی صفائی کے لئے نئے ماڈل کو تیارکر لیا،بین الاقوامی ترکش کنٹریکٹرز سےرواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد 5ماہ کے لئے سیکنڈری کلیکشن کے لئے اشتہار بھی شائع کر دیا گیاہے، جس کے تحت پرائمری کلیکشن ایل ڈبلیو ایم سی کے عملہ اور مشینری اپنے وسائل سے خود کرے گی جبکہ 5ماہ کے لئے سیکنڈری کلیکشن کو آئوٹ سورس کیا جا رہاہے جس کے لئے 7کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے جن کی سکروٹنی کے بعد ٹیکنیکل اور پھر فنانشل بڈز کھولی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ترکش ٹھیکیداروں سے مرحلہ وار ہینڈنگ اوور شروع ہوچکی ہے جو کہ مارچ 2020ء تک مکمل ہو جائے گی ابتدائی طور پر بین الاقوامی ٹھیکیداروں سے مکینیکل واشنگ اور مکینیکل سوپینگ لے لی گئی ہے، ایل ڈبلیو ایم سی مکینیکل واشنگ اور مکینیکل سوپینگ اب خود کر ر ہی ہے اور افسران خود اس پرکام اور اس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹرانزیکشن ایڈوائزر کو منتخب کرنے کا عمل بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی اسے ایوارڈ لیٹر دیا جائے گا جو کہ 3 سے 4ماہ میں جدید صفائی کے ماڈل کی سفارشات مرتب کرے گی ۔اور سفارشات کی روشنی میں آئندہ 5سال کیلئے 6لاٹوں میں نئی کمپنیوں کو صفائی کے ٹھیکے دیئے جائیں گے اس حوالے سے چیئرمین ایل ڈبلیو سی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ اورحکومت کے ویژن کے مطابق کم نرخوں میں اہلیان لاہور کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی مکمل کوسشش کی جارہی ہے ۔ جبکہ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی رائو امتیاز کا کہنا تھا کہ نئے کنٹریکٹس کے لئے تمام عمل شفاف طریقے سے پیپرا قوانین کے مطابق کیا جا رہا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں