لاہور: لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی نے کرسمس کے حوالے سے خصوصی صفائی آپریشن مکمل کر لیا ،اس حوالے سے خصوصی پلان مرتب کیا گیا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ادارے کی جانب سے 650اضافی ہیلپرز تعینات کئے گئے اور 350فیلڈ مشینری کی مدد سے کرسمس کے موقع پر شہر سے 5000ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ بر وقت اکٹھا کرکے ماحول دوست اندز میں تلف کیا گیا۔ چئیرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کرسمس کے موقع پر جہاں مسیحی ورکرز اور برادری کو مبارک باد دی گئی وہیں انکی جانب سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے اور شہر میں جاری صفائی آپریشن کی نگرانی کے لئے مختلف مقاما ت کے اچانک دورے بھی کئے گئے۔ چئیرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام مکمل طور پر فعل ہے۔ مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارہ زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد ہے اور شہریوں کو صاف ماحول دینے میں کسی بھی قسم کی غفلت ناقبل برداشت ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کرسمس بازاروں کی بھی خصوصی صفائی ستھرائی کا انتظام کیا گیا جس میں 50سے زائد ورکرز کو 2شفٹس میں تعینات کیا گیا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے کرسمس کے موقع پر قبل ازوقت پلاننگ کی گئی۔