تازہ ترین

ایل ڈی اے ایونیوون ،مزید 487پلاٹوں کی قرعہ اندازی

ایل-ڈی-اے-ایونیوون-،مزید-487پلاٹوں-کی-قرعہ-اندازی

ایونیوون انتہائی پیچیدہ مسئلہ تھا، نواز شریف کی ہوٹل میں تصاویر سرپرائز:محمودالرشید لاہور: ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کے بلاک اے ، بی، ڈی اور جی میں واقع487پلاٹوں کے مالکان کو قبضہ دینے کیلئے تمام رکاوٹیں دورکر دی گئیں۔ایونیو ون کی اراضی پر واقع دو نجی رہائشی سکیموں ممتاز ہاؤسنگ سکیم اور بورڈ آف ریونیو ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی کی طرف سے اپنی اراضی کے عوض30فیصد ایگزیمپشن حاصل کرنے پر آمادگی کے بعد انہیں قرعہ اندازی کے ذریعے 438 پلاٹ دے دیئے گئے ۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ ایونیو ون کامعاملہ انتہائی پیچیدہ تھا ، ایوانوں میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی،اتحادیوں کے ساتھ چھوٹے بڑے معاملات چلتے رہتے ہیں جواب طے ہو رہے ہیں، علاج کے نام پر لندن جانے والے نواز شریف کی اپنے خاندان اور احباب کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کی تصاویر قوم کیلئے ایک سرپرائز ہے ۔وہ ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کو پلاٹس کی فراہمی کے حوالے سے ہونے والی قرعہ اندازی کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ، وائس چیئر مین ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ ہم نے دیرینہ مسئلہ حل کیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں