تازہ ترین

ایل ڈی اے پلازہ آتشزدگی,ریکارڈ جلا نہیں,غائب ہوا: آڈٹ رپورٹ

ایل-ڈی-اے-پلازہ-آتشزدگی,ریکارڈ-جلا-نہیں,غائب-ہوا:-آڈٹ-رپورٹ

میٹرو بس اور کلمہ چوک انڈر پاس کا 97 کروڑ 66لاکھ کا ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا،سرکاری افسروں نے ریکارڈ نذر آتش ہونے کا موقف اختیار کیا:پی اے سی ٹو میں رپورٹ ڈی جی آڈٹ کی چیف انجینئر ٹیپا سعید اختر، پراجیکٹ ڈائریکٹر خالدعلوی اور ڈی ڈی حماد الحسن سے تفتیش کی ہدایت ،اتھارٹی کا ریکارڈ موجود ہونے کا اعتراف:ذرائع لاہور:ایل ڈی اے پلازہ میں آتشزدگی میں میٹرو بس اور کلمہ چوک انڈر پاس کا ریکارڈ جلنے کاڈرامہ بے نقاب ہوگیا، اہم ترین ریکارڈ جان بوجھ کر غائب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو میں پیش ہونے والی آڈٹ رپورٹ نے سب کچھ بتادیا،گزشتہ برس ایل ڈی اے نے میٹرو بس اور کلمہ چوک انڈر پاس کا ریکارڈ نذر آتش ہونے سے متعلق موقف اختیار کیا تھا۔ ڈی جی آڈٹ نے چیف انجینئر ٹیپا سعید اختر، پراجیکٹ ڈائریکٹر خالد محمود علوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر حماد الحسن سے تفتیش کی ہدایت کر دی ،ڈی جی آڈٹ پنجاب کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ برس میٹرو بس اور کلمہ چوک انڈر پاس کا 97 کروڑ 66 لاکھ کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا تھا، سرکاری افسروں نے ڈی جی آڈٹ پنجاب کو ایل ڈی اے پلازہ آتشزدگی میں ریکارڈ جلنے کا موقف اختیار کیا تھا،ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ریکارڈ موجود ہونے کا اعتراف کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری افسروں نے مبینہ کرپشن چھپانے کیلئے ریکارڈ فراہم نہیں کیا، ایل ڈی اے پلازہ آتشزدگی کے وقت شہباز شریف کے قریبی افسر احد چیمہ ڈی جی ایل ڈی اے تھے 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں