تازہ ترین

ایمپلائزیونین زکریا یونیورسٹی کا سپورٹس میلہ ختم

ایمپلائزیونین-زکریا-یونیورسٹی-کا-سپورٹس-میلہ-ختم

ایمپلائزیونین زکریا یونیورسٹی کا سپورٹس میلہ ختم، آخری روز سکیو رٹی برانچ چھائی رہی، بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی ملتان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونے والے سپورٹس میلہ کے آخری روز حسن قرات ، ملتان: حسن نعت ، میراتھن ریس ، رسہ کشی ، سائیکلنگ ، لانگ جمپ اور ہائی جمپ کے مقابلے ہوئے ،آخری روز مین ایونٹ رسہ کشی اور میرا تھن تھی، نتائج کے مطابق رسہ کشی کا ایونٹ سکیورٹی برانچ کے نام رہا جس کی ٹیم میں جبران خان، اختر ندیم، یاسین، مظہر بلال، مہر سیفل، شوکت حسین اور طارق ہراج شامل تھے ، جبکہ میراتھن کے فاتح سکیو رٹی گارڈ اختر حسین رہے ان کو موٹرسائیکل انعام میں دیا گیا جبکہ موبائل جیتنے والوں میں سکیورٹی گارڈز سلیم نذیر، شہزاد شاہ اور محمد اکرم شامل ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں