تازہ ترین

ایم کیو ایم لندن کے 3 دہشت گرد گرفتار

ایم-کیو-ایم-لندن-کے-3-دہشت-گرد-گرفتار

کراچی: نیو کراچی پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی پولیس نے سندھ میڈیکل اسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں نعمان عرف ببر،عمر سلیم، طاہرابراہیم شامل ہیں، ملزمان سے دستی بم، ماؤزرگن، پستول اور چاکنگ اسپرے برآمد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سابق صدر کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ ملزمان سے لیاقت آباد احساس پروگرام پر حملے سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے فون نمبرز سے ریکارڈ حاصل کیا جائےگا،گرفتار ملزمان کے موبائل فونز کا فرانزک بھی کرایا جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے را کے دہشت گرد ونگ کے سربراہ شاہد عرف متحدہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ ملزم کوحوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بھارت سے ملتی تھی، ان کرپٹڈ ای میل کے ذریعے ملزم کو رقم کس کو پہنچانی ہے بتایا جاتا تھا، یہ لوگ دہشت گردوں کو بھی رقم فراہم کرتےتھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں