تازہ ترین

ایم کیو ایم نے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا

ایم-کیو-ایم-نے-وزیر-اعظم-عمران-خان-پر-مکمل-اعتماد-کا-اظہار-کردیا

اسلام آباد : ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مکمل یقین دہانی موجودہ گورننس نظام پرتحفظات ہیں مگر وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ہوئی ، جس میں خالدمقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے تمام ارکان اسمبلی امین الحق،کشورزہرا و دیگر شریک ہوئے جبکہ حکومتی ارکان شاہ محمود قریشی،شفقت محمود،اسد عمر،پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ایم کیوایم نے شکوہ کیا کہ چیئرمین سینیٹ امیدوارکے نام پرمشاورت کی جاتی تواچھاہوتا اور تجویز دی چیئرمین سینیٹ کا نام اتحادی جماعت سے مشاورت کے بعد طے کیا جائے ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار اتحادی جماعت سے موزوں رہے گا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے جی بی حکومت میں مشیر دینے کا وعدہ بھی وزیراعظم کو یاددلاتے ہوئے سندھ میں نوکریوں کی بندربانٹ، میرٹ کے قتل ، جعلی ڈومیسائل، اراکین،رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق شکایت بھی کی۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے اور جی بی میں مشیرجلد لگانے کا وعدہ بھی پورا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایم کیو ایم اہم اتحادی ہے، مشاورت سےملکرساتھ چلیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں