ایم 5 سکھر ملتان موٹروے پر کراچی سے پنجاب جانے والی تیز رفتار گاڑی کھڑی کوچ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور بچی سمیت چار خواتین زخمی ہوگئیں۔ جمعرات کی صبح سکھر ملتان موٹروے پر سرحد کے مقام پر کراچی سے پنجاب جانے والی تیز رفتار گاڑی کھڑی کوچ سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے جب کے 7 سالہ بچی سمیت 4 خواتین زخمی ہوگئیں۔ حادثے کے بعد موٹروے پولیس نے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال گھوٹکی منتقل کردیا۔ موٹروے وے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق راجن پور سے ہے۔حادثہ تیز رفتاری کی باعث پیش آیا۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑیوں کوہیوی کرین کے ذریعے علیحدہ کیا گیا