لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ محکمہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سال2019 میں 100 ارب 74کروڑ 37لاکھ 10ہزار روپے کی تاریخی ریکوری کی۔ اینٹی کرپشن نے ایک سال میں ایک ارب 56 کروڑ 71لاکھ 70ہزار روپے کی ڈائریکٹ ریکوری کی۔ جبکہ اینٹی کرپشن نے ایک سال میں تقریبا 96ارب 72کروڑ74لاکھ 80ہزار روپے کی لینڈ ریکوری کی ۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق محکمہ ینٹی کرپشن نے 2ارب 44کروڑ 90لاکھ 60ہزار روپے کی بل واسطہ ریکوری کی ۔ اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک سال میں22940 شکایات موصول ہوئیں اینٹی کرپشن نے سابقہ شکایات سمیت 21950 شکایات کوایک سال میں حل کیا۔ اینٹی کرپشن نے ایک سال میں5238انکوائریاں لگائیں اور 4828جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 1340 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 1518جاری کیسز کا فیصلہ ہوا اینٹی کرپشن نے 869چالان پیش کیے 254 ریڈ کے اور1597افراد کو گرفتار کیااینٹی کرپشن نے ایک سال میں 48عدالتی مفروروں اور 312اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے کہا کہ کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔