تازہ ترین

اینٹی کرپشن کی آن لائن شکایات کیلئے موبائل ایپ متعارف

اینٹی-کرپشن-کی-آن-لائن-شکایات-کیلئے-موبائل-ایپ-متعارف

آن لائن پورٹل کا آغاز ہوتے ہی مختلف نوعیت کی 13درخواستیں فائل ہو گئیں کرپٹ عناصر کیخلاف بلاتمیز کار روائی کی جارہی ہے :عمران رضا عباسی کی گفتگو فیصل آباد: اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ کی جانب سے آن لائن درخواستوں کی وصولی کیلئے جدید موبائل ایپ متعارف کروادی گئی شہری گھر بیٹھے بٹھائے اپنے موبائل فون پر ہی کرپشن، بدعنوانی کی شکایات درج کرواسکیں گے ۔اینٹی کرپشن دفتر میں سائلین کو فیڈبیک دینے کیلئے کال سنٹر بنادیاگیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی خود درخواست گزاروں کو فون کرکے رہنمائی اور معاونت کرنے کے پابند ہونگے ، ایپ لانچ کرتے ہی شہریوں کا بھرپور اعتماد کا اظہار، درجنوں شکایات موصول ہوگئیں۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ فیصل آباد ریجن عمران رضا عباسی نے بتایا کہ کرپشن بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے وزیر اعظم کے مشن کے مطابق اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات پر بلاتفریق آپریشن جاری ہے اور بااثر و عام شخصیات ہرقسم کے کرپٹ عناصر کیخلاف بلاتمیز کار روائی کی جارہی ہے اس ضمن میں حکومت کی جانب سے خصوصی ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس میں اب شہری براہ راست درخواست تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرسکیں گے ۔فیصل آباد ریجن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے شہریوں کی جانب سے آن لائن اینٹی کرپشن پورٹل پر رجوع کرنیوالے سائلین کیلئے ریجن دفتر میں اے ڈی آئی ٹی آفس میں کال سنٹر بنایا گیا ہے جہاں درخواست موصول ہوتے ہی خود اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے بیک کال کر کے متعلقہ درخواست گزار کو نہ صرف خوش آمدید کیاجاتا ہے بلکہ اس کی متعلقہ شکایت کے متعلق مزید معلومات و رہنمائی دی جاتی ہے ، آن لائن پورٹل کا آغاز ہوتے ہی مختلف نوعیت کی 13درخواستیں فائل ہوچکی ہیں ۔ڈائریکٹر عمران رضا عباسی نے مزید بتایا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات پر سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کیخلاف کارر وائی جاری ہے اس ضمن میں دو ماہ کے دوران سوا 4 ارب 67کروڑ 96لاکھ روپے سے زائد کی 35مربع سرکاری زمین واگزار کروائی جاچکی ہے۔ بتایا کہ کرپشن بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے وزیر اعظم کے مشن کے مطابق اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات پر بلاتفریق آپریشن جاری ہے اور بااثر و عام شخصیات ہرقسم کے کرپٹ عناصر کیخلاف بلاتمیز کار روائی کی جارہی ہے اس ضمن میں حکومت کی جانب سے خصوصی ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس میں اب شہری براہ راست درخواست تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرسکیں گے ۔فیصل آباد ریجن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے شہریوں کی جانب سے آن لائن اینٹی کرپشن پورٹل پر رجوع کرنیوالے سائلین کیلئے ریجن دفتر میں اے ڈی آئی ٹی آفس میں کال سنٹر بنایا گیا ہے جہاں درخواست موصول ہوتے ہی خود اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے بیک کال کر کے متعلقہ درخواست گزار کو نہ صرف خوش آمدید کیاجاتا ہے بلکہ اس کی متعلقہ شکایت کے متعلق مزید معلومات و رہنمائی دی جاتی ہے ، آن لائن پورٹل کا آغاز ہوتے ہی مختلف نوعیت کی 13درخواستیں فائل ہوچکی ہیں ۔ڈائریکٹر عمران رضا عباسی نے مزید بتایا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات پر سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کیخلاف کارر وائی جاری ہے اس ضمن میں دو ماہ کے دوران سوا 4 ارب 67کروڑ 96لاکھ روپے سے زائد کی 35مربع سرکاری زمین واگزار کروائی جاچکی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں