تازہ ترین

این آ ئی ایچ سی آر ثقافت بارے کانفر نسز منعقد کرے ، ڈا کٹر محمد علی

این-آ-ئی-ایچ-سی-آر-ثقافت-بارے-کانفر-نسز-منعقد-کرے-،-ڈا-کٹر-محمد-علی

ملکی ثقافت ، تاریخ کی ترو یج کیلئے کو ششیں جا ری رکھیں گے ، ڈاکٹر ساجد محمود اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ قومی ادارہ برائے تحقیق تاریخ و ثقافت (این آئی ایچ سی آر) گلگت بلتستان اور کشمیر کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنسوں کا بھی اہتمام کر ے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این آئی ایچ سی آر کی جانب سے ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بین الاقوامی کانفرنس میں پیش کردہ مقالوں کی تیسری جلد کی رونما ئی کی گئی، وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے این آئی ایچ سی آر کے افسران ، عملہ اور دیگر کارکنوں کو شیلڈز دیں ۔ این آئی ایچ سی آر کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد محمود اعوان نے کہا کہ ملکی ثقافت ، تاریخ کی ترو یج کیلئے کو ششیں جا ری رکھیں گے ، انہوں نے کتاب کی تیسری جلد کی ایک کاپی ڈاکٹر محمد علی کو بھی پیش کی۔ تقریب سے ڈاکٹر الطاف اللہ ، ڈاکٹر راحت زبیر ملک و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں