تازہ ترین

ایٹمی قوت پاکستان اور اس کےعوام کی سلامتی کی ضامن ہے، شبلی فرار

ایٹمی-قوت-پاکستان-اور-اس-کےعوام-کی-سلامتی-کی-ضامن-ہے،-شبلی-فرار

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کےعوام کےتحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، مریم نواز پاکستان کو ایٹمی قوت بنانےوالی نسل کی کاوش کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا آج کےدن پاکستان کو اسلامی دنیاکی واحدایٹمی طاقت بننےکااعزازحاصل ہوا، ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کےعوام کےتحفظ و سلامتی کی ضامن ہے ، قومی وقار اورسالمیت ہمارےلئےسب سےمقدم ہے۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1265875652965806080 وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی نسل کی کاوش کواپنےخاندان سےنہ جوڑیں، اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر مرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سےقوم آگاہ ہے، جو اپنے بیانیےسےوفانہ کرسکےوہ عوام سےکیاوفا کریں گے؟ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1265875722423488512 شبلی فراز نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کی قیادت کی وفامٹی سےنہیں پیسےسےرہی، ان وفاؤں کی تصویریں ایون فیلڈ اوردیگرجائیدادوں کی صورت دنیابھرمیں نظرآتی ہیں، بچوں کامستقبل چھین کراپنی اولادوں کی زندگی بنانےوالوں کوقوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1265875807119040518

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں