تازہ ترین

ایچ ای سی نے 50کروڑ کے اضافی فنڈز مانگ لئے

ایچ-ای-سی-نے-50کروڑ-کے-اضافی-فنڈز-مانگ-لئے

رواں مالی سال میں ایچ ای سی کے ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت نے 10کروڑ روپے مختص کئے تھے ، ایچ ای سی نے پنجاب حکومت کومراسلہ جاری کر دیا ملتان: پنجاب ایچ ای سی نے اپنے ترقیاتی پروگرامز کو جاری رکھنے کے لئے 50کروڑ کے اضافی فنڈز مانگ لئے تفصیل کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی طرف سے دئیے گئے فنڈز کوناکافی قرار دے دیا ہے اور فوری طور پر مزید فنڈزدینے کا مراسلہ ارسال کیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں ایچ ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لئے حکومت نے 10کروڑ روپے مختص کئے تھے ، جو ترقیاتی کاموں کے لئے بہت کم قرارددے دئیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ فوری طور50کروڑ ،مزید فنڈز جاری کئے جائیں جن سے آٹومیشن پراجیکٹ کیلئے 20کروڑ، کالجزاور یونیورسٹیز میں کیرئیر کونسلنگ سنٹرز کے لئے 7 کروڑ، انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے مابین رابطوں کے لئے 5کروڑ، نئی یونیورسٹیز کی کنسلٹنسی سروس کے لئے 3کروڑ، پنجاب ریسرچ فنڈ کیلئے 5 کروڑ اور نوقائم شدہ یونیورسٹیز کی فنڈنگ کے لئے 10کروڑ ما شامل ہیں ۔تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے لئے مقرر کیے گئے فنڈز ناکافی ہیں۔ حکومت تعلیم کو فوقیت دیتے ہوئے فوری اضافی فنڈز جاری کرے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں