تازہ ترین

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل سیکرٹری صحت کا دورہ ٹوبہ

ایڈیشنل-چیف-سیکرٹری-داخلہ،ایڈیشنل-سیکرٹری-صحت-کا-دورہ-ٹوبہ

صوبائی افسروں کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سہولیات،شیلٹر ہوم کا جائزہ کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی،مومن آغا،سلما ن غنی ٹوبہ ٹیک سنگھ : ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا اور ایڈیشنل سیکرٹری صحت سلمان غنی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ،ہسپتال میں نئے تعمیر ہونے والے شیلٹر ہوم ،پولیس خدمت کاؤنٹر اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر ،ڈی پی او وقار قریشی ، اے ڈی سی رضوان محمود ،اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری اور ایم ایس ہسپتال سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے ،صوبائی افسروں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور وہاں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین سے حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور انہیں درپیش مسائل کے متعلق دریافت کیا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری(ہوم) مومن آغا اور ایڈیشنل سیکرٹری صحت سلمان غنی نے کہا حکومت شہریوں کو علاج معالجے اور صحت کی جدید سہولیات بہم پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ، انہوں نے ضلعی افسروں سے کہا حکومت کی طرف سے عوام کو علاج معالجے اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں