جھنگ: اجلاس میں مون سون کی بارشوں سے متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرمحکمہ پولیس، ہیلتھ، ایجوکیشن، ریسکیو1122، سوشل ویلفیئراور محکمہ پاپولیشن سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسروں بھی شریک تھے ۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹیل ملز سے نکالے جانے والے ملازمین کو کتنے لاکھ روپے دیئے جائیں گے؟ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونے کہا ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر ریلیف مراکزقائم بھی کئے جائیں اورتمام سنٹرزپرمیڈیکل کیمپ کے علاوہ موبائل میڈیکل کیمپ بھی فیلڈ میں موجودرہیں۔