تازہ ترین

ایکسپو کورونا ہسپتال ، ناقص سہولتوں کی فراہمی کا اعتراف

ایکسپو-کورونا-ہسپتال-،-ناقص-سہولتوں-کی-فراہمی-کا-اعتراف

لاہور: ایکسپو کورونا ہسپتال میں مریضوں کودی جانیوالی سہولیات کا پول کھل گیا ، کمشنر آفس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بھیجی جانیوالی سروے رپورٹ میں نا قص کھانے ، صفائی ستھرائی اور ادویات کی مناسب فراہمی نہ ہونے کا اعتراف کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق ایکسپو سنٹر ہسپتال میں مریضوں کو ناقص سہولیات کی فراہمی پر احتجاج کے بعد کمشنر آفس سے ڈی سی آفس کو بھیجی جانیوالی سروے رپورٹ نے ایکسپو سنٹر میں کورونا مریضوں کو دی جانیوالی ناقص سہولیات کا انکشاف کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق13 مئی اور اس سے قبل بھی ایکسپوسنٹرکے مریضوں نے ناقص سہولیات کی فراہمی سے متعلق احتجاج کیا، جس پرسروے کے بعدیہ بات درست ثابت ہوئی کہ کورونا مریضوں کوانتظامیہ کی جانب سے مناسب کھانانہیں فراہم کیا جا رہا ،ایکسپو سنٹر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات تسلی بخش نہیں ، مریضوں کے ٹیسٹ لیٹ کئے جارہے ہیں ، ڈاکٹر توجہ نہیں دیتے اور ادویات کی فراہمی بھی ٹھیک نہیں کی جا رہی۔رپورٹ میں کورونا مریضوں کے مطالبات کو درست قرار دیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں