تازہ ترین

ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، چیئرمین نیب نے 2 تحقیقات کی منظوری دے دی

ایگزیکٹو-بورڈ-کا-اجلاس-،-چیئرمین-نیب-نے-2-تحقیقات-کی-منظوری-دے-دی

اسلام آباد :قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2 تحقیقات کی منظوری دے دی گئی، چیئرمین نیب نے کہا نیب احتساب سب کیلئےکی پالیسی پر سختی سے پیرا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، ڈپٹی چیئرمین پی جی اے ، ڈی جی نیب آپریشن ودیگرافسران شریک ہوئے۔اجلاس میں 2تحقیقات کی منظوری دی گئی ، جس میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کراچی کے افسران ، اہلکاروں اور سندھ ریونیو ڈپارٹمنٹ اسکیم 33- گلزار ہجری ، ضلع کراچی اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنز شامل ہیں۔ اجلاس میں منظور احمد کنیسر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ثقافت حکومت سندھ ، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ورکس حکومت سندھ، آفیسرز/ آفیشلزلینڈیو ٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ ، میر نادر مگسی رکن صوبائی اسمبلی سندھ،آفیسرز/آفیشلزلینڈ لوکل گورنمنٹ دپارٹمنٹ اینڈ پرووینشل ہائی ویز ڈپارٹمنٹ ،بلاول شیخ کنٹریکٹر،پرس رام کنٹریکٹر اور دیگر، نواب سردار خان چانڈیوررکن صوبائی اسمبلی سندھ اور دیگرکے خلاف انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے سی پروکیورمنٹ اینڈ لوجسٹکس ڈپارٹمنٹ کے ملازمین اور دیگر کے خلاف انکوائری کو قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے پی آئی اے سی انتظامیہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں افسران و اہلکاران نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،اشرف ڈی بلوچ سرکاری ٹھیکہ دار اور دیگرکے خلاف انکوائری کے سلسلے میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چیئرمین نیب نے اپنے خطاب میں کہا میگاکرپشن کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانااولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کیلئےکی پالیسی پر سختی سے پیرا ہے، 25 ماہ میں630بد عنوانی ریفرنس عدالتوں میں دائرکئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں