اسلام آباد (9 نیوز) ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت تیرہ سو روپے سے بڑھا کر ساڑھے تیرہ سو روپے کر دی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے 6 ارب روپے جاری کرنے پر غور کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے 4 ارب روپے بی آئی ایس پی اور 2 ارب روپے خزانہ ڈویژن سے ٹرانسفر کرنے پر غور کیا گیا۔ پٹرولیم منسٹری کی سپیشل اکونامک زونز کو گیس کی فراہمی کی تجویز بھی سامنے آئی۔ اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے تھل نووا پراجیکٹ، تھر انرجی لمیٹڈ، کا اپریشن 400 تا 490 روز تک روکنے کی منظوری دے دی گئی ۔ ہیڈ کوارٹر فرنٹیر کور کو وزارت داخلہ کی جانب سے 67 کروڑ ریلیز کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ گردشی قرضہ کم کرنے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔