آج اسلام آباد ، سیالکوٹ، کل فیصل آباد ،8فروری ملتان ، کراچی میں نمائش ہوگی اسلام آ باد : لاہورمیں اے ای او پاکستان کے زیر اہتمام ایجوکیشن ایکسپو 2020کا کامیاب انعقاد ہو ا جس میں ہزاروں طلبہ کی سکالر شپ کیلئے رہنما ئی کی گئی ۔ اے ای او پاکستان کو آسٹریلیا کی چالیس سے زائد ممتاز اور عالمی درجہ بندی کی حامل بہترین یونیورسٹیوں کی پاکستان میں نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔ ایک بار پھر اے ای او پاکستان اپنی37 ویں نمائش کا انعقاد پاکستان کے 10بڑے شہروں میں فروری کے مہینے میں کر رہا ہے ، گز شتہ روز 21 سے زائد ا علیٰ درجہ بندی کی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے نمائند ہ طلبا کو اپنے مستقبل کے مطالعہ کی کوششوں کے لیے مشاورت د ی گئی ، آ ج اسلام آباد ، سیالکوٹ، کل سات فر وری فیصل آ باد ، آ ٹھ فروری ملتان ، کرا چی ، نو فرو ری پشاور ، دس فر وری بہاولپور، گیارہ فروری حیدر آباد میں نما ئش منعقد کی جا ئیگی ۔