فیصل آباد: اور انچارج پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فروا سے ملاقات کرکے مشتبہ مریضوں کی کورونا وائرس کی رپورٹس میں بار کوڈ سمیت بعض دیگرفنی رکاوٹوں کو دور کرایا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا انہوں نے انسداد کورونا اقدامات میں ڈاکٹرز کے فرنٹ مین کے طور پر کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات سے شہریوں کو بچانے کیلئے ڈاکٹر آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔