یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، سنٹر فار پالیسنگ اینڈ سکیورٹی، جی سی یو میں بھی پروگرامات سانحہ پشاور سکول کمیشن کی رپورٹ جاری کرنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع لاہور : سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یاد میں مختلف مقامات پرتقریبات منعقد ہوئیں ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج کیمپس 10 میں 16 دسمبر کی مناسبت سے شہدا کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں سی ٹی او لیاقت علی ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ پرنسپل مسرت حسن نے کہا کہ پنجاب کالج نے ہمیشہ وقت کی مناسبت سے سٹوڈنٹس کو سیکھنے کا موقع دیا ہے ۔ دوسری جانب یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور سینٹر فار پالیسنگ اینڈ سکیورٹی کے زیرِ اہتمام شہدائے آرمی پبلک سکول کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں آرمی پبلک سکول پشا ورکی برسی پر شہدا کی یا د میں یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔واک کی قیادت جی سی یو وائس چانسلرپروفیسر ڈا کٹر اصغر زیدی اوروفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسگی کشمالہ طارق نے کی ۔ ادھر سانحہ آرمی پبلک سکول کمیشن کی رپورٹ جاری کرنے کے مطالبے کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔