شہر کے پو ش رہائشی علاقوں محلہ دربار پیر کبیر ؒ،محلہ غریب آباد میں گزشتہ 72 گھنٹوں سے سیو ریج بند ہو نے کی وجہ سے گلیوں میں گندہ پانی کھڑا ہو چکا ہے بارہ میل: گندے پانی کی وجہ سے لو گوں کا ضروری کام سے گھروں سے نکلنا محا ل ہوگیا ہے جب کہ گلیوں میں کھڑے سیو ریج کے پانی سے علاقہ کی فضا تعفن زدہ ہو چکی ہے مزید برآں گندہ پانی گھر میں داخل ہو نے سے مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں، اہل علاقہ نے سیوریج کی بند ش اور ایڈ منسٹریٹر بلدیہ کی بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہو ئے حکام سے فوری نکاسی آب کامطالبہ کیا ہے ۔