ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2019ء) بولی وڈ ایکشن ہیرو شاہد کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کبیر سنگھ کی شاندار کمائی کے بعد جہاں کچھ دن قبل خبر سامنے آئی تھی کہ شاہد کپور نے اپنا معاوضہ بڑھا کر 30 کروڑ روپے سے زائد کرلیا ہے۔وہیں اب خبر سامنے آئی ہے کہ شاہد کپور نے ایک اور تامل فلم کے ہندی ورژن میں کام کرنے کے لیے فلم کی ٹیم سے 40 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا۔شاہد کپور کی جانب سے مانگا گیا معاوضہ اتنا زیادہ ہے کہ وہ فلم کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ بن رہا ہے۔انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں ایک اور خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فلم ساز کرن جوہر رواں برس ریلیز ہونے والی معروف تامل فلم جرسی کا آفیشل ہندی ریمیک بنانے کا ارادہ رکھتیہیں۔رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے تامل فلم کے آفیشل ہندی ریمیک کے حقوق بھی حاصل کرلیے ہیں اور اطلاعات کے مطابق ان کی ٹیم نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے شاہد کپور سے رابطہ کیا۔رپورٹس ہیں کہ شاہد کپور نے تامل فلم کے ہندی ریمیک میں کام کرنے کے لیے 40 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا، جس پرفلم کی ٹیم حیران رہ گئی۔