تازہ ترین

بالی ووڈ کی “ماسٹر جی” سروج خان چل بسیں

بالی-ووڈ-کی-“ماسٹر-جی”-سروج-خان-چل-بسیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریو گرافر سروج خان 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سروج خان 20 جون سے سانس کی بیماری کے باعث ممبئی کے گرونانک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں پیار سے ماسٹر جی کہا جاتا تھا۔ کیرئیر کی 4 دہائیوں میں 2 ہزار سے گانوں کی کوریوگرافی کرنے والی سروج خان کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق سروج خان کا انتقال عارضہ قلب کے باعث ہوا۔ اس سے قبل ان کاکرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھاجو منفی آیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سروج خان کااصل نام نرملا ناگ پال تھا،نوجوانی ہی میں ڈانس ڈائریکٹر بی سوہن لال کی سرپرستی میں ڈانس ڈائریکٹر بن گئیں اور 1962 میں صرف 13 سال کی عمر میں انہی سے شادی کرلی۔ 41 سالہ سوہن لال پہلے سے شادی شدہ اور 4 بچوں کے باپ تھے۔ 14 سال کی عمر میں سروج پہلے بچے کی ماں بنیں۔ ان کے 3 بچے حامد خان، حنا خان اور سکینہ خان ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دعا کریں کہ میری والدہ کا کرونا ٹیسٹ منفی آجائے،عامرخان تین دفعہ کی نیشنل ایوارڈ یافتہ سروج خان نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم دیوداس کے گانے “دل ڈولا رے” ، فلم تیزاب سے مادھوری کے گانے “ایک دو تین ” اور 2007 میں فلم جب وی میٹ کے “یہ عشق ہائے” ، فلم نگینہ کا ” میں ناگن تو سپیرا” ، فلم مسٹر انڈیا کے گانے “ہواہوائی” سمیت متعدد مقبول ترین گانوں کی کوریوگرافی کی۔ https://www.instagram.com/p/CAMt35KhZBj/?utm_source=ig_web_copy_link ان کے کیرئیر کا عروج 80 کی دہائی میں آیا جب انہیں اس وقت کی سپراسٹارز مادھوری اور سری دیوی کی کئی فلموں کی کوریوگرافی کا موقع ملا۔ آخری سالوں میں کیے جانے والے کاموں میں کنگنا رناوت کی فلم ” مانیکارنیکا” اور “تنو ویڈز منو” کی کوریوگرافی شامل ہے، اس کے علاوہ گزششتہ سال ریلیز ہونے والی مادھوری ڈکشٹ کی فلم “کلنک” شامل ہے جس کے گانے “تباہ ہوگئے” کی کوریوگرافی سروج نے ہی کی۔ https://www.instagram.com/p/BmwIp4ZATPt/?utm_source=ig_web_copy_link انہوں نے 2005 سے 2010 تک ٹی وی پر ڈانس رئیلٹی شو میں بطور جج بھی فرائض سرانجام دیے۔ سروج خان کے انتقال پرمادھوری ڈکشٹ، اکشے کمار ، وویک اوبرائے سمیت متعدد ستاروں نے گہرے دکھ کااظہارکیا ہے۔ https://twitter.com/akshaykumar/status/1278877979842457601

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں