کراچی: ٹھٹھہ کے مسکین بچوں نے باپ کی رہائی کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیاہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اب تک نیوز نے گفتگو کرتے ہوئے کمسن بچوں نے بتایا کہ ہمارے ماموں نے پہلے ماں کو قتل کیا اور اب باپ کو جعلی مقدمے میں جیل بھجوادیا ہے۔ اب تک سے گفتگو میں بچوں کا کہنا تھا کہ ہم نے خود دیکھا تھا کہ ہماری ماں کو ماموں نے قتل کیا،ماموں نے پہلے ماں کا سایہ چھینا اور اب باپ سے دور کرنا چاہتے ہیں۔واقعے سے متعلق بچوں کے وکیل نے بتایا کہ مقتولہ زبیدہ کو اس کے بھائیوں نے اکیس جولائی دوہزار پندرہ کو ذاتی تنازعے پر قتل کیا اور اب بچوں کے باپ کو جھوٹے مقدمے میں پھنسادیا گیا ہے جبکہ مقامی عدالت نے بھی ملزم بیجار کو عمر قید کی سزا رکھی ہے۔وکیل کے مطابق ملزم نے عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ کینجھر میں درج ہے۔