نارتھ امریکن باکس آفس میں دو شرارتی بھائیوں کی کہانی ’آن ورڈ‘ سب سے آگے رہی، تاہم فلم کا بزنس خاصا کم رہا۔ اینی میشن فلمیں بنانے والے معروف ادارے پکسر اینی میشن کی بنائی ہوئی فلم آن ورڈ نے سب سے زیادہ کمائی کی، مگر کورونا وائرس کے خوف کے باعث نمبر ایک پر آنے والی فلم صرف 6 ارب 17 کروڑ کما سکی۔ اس بار دوسرے نمبر پر یونی ورسل اسٹوڈیوز کی ایکشن تھرلر فلم ’دا انویزیبل مین‘ رہی۔ وارنر برادرز کی اسپورٹس سے متعلق فلم ’دا وے بیک‘ باکس آفس کی کمائی کے حساب سے تیسرے نمبر پر رہی، فلم میں بین ایفلک نے ایک ایسے مدہوش راج مستری کا کردار کیا ہے جسے اس کا ہائی اسکول اپنی باسکٹ بال ٹیم کا کوچ بنانا چاہتا ہے۔