اویس لغاری کا کہنا تھا کہ امیر لوگ سولر سسٹم لگا کر 200یونٹ سے کم کی فہرست میں آجاتے ہیں، اتنے بڑے طبقے کو بجلی کی قیمت میں 70 فیصد ڈسکاؤنٹ دینا ریاست کے بس کی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو حالیہ ریلیف میں وزیر اعظم نے کراس سبسڈی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
اویس لغاری نے یہ بھی کہاکہ ہمارا صنعتی بجلی کا نرخ خطے کے دیگر ممالک کے قریب آگیا ہے، بنگلادیش میں 6 سے7 سینٹ بجلی یونٹ کی بات غلط ہے۔