مارچ کے دوران فیسکو ریجن کے 50 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج 74631بجلی کنکشنوں کو چیک کیا گیا ،128 بجلی چوری کرتے پکڑے گئے فیصل آباد: فیسکو کا بجلی چوری کے خلاف بلا امتیازکریک ڈاؤن ۔مارچ کے مہینے میں فیسکو ریجن سے 160بجلی چوروں کو دھر لیا ،3کروڑ جرمانہ جبکہ 50کے خلاف مقدمات کا اندرا ج کردیا گیا ۔ وزارت توانا ئی (پاور ڈویژن) اورچیف ایگزیکٹوفیسکوشفیق الحسن کے خصوصی احکامات پر فیسکو ریجن کے 8اضلاع کے پانچوں سرکلز فیصل آبادون،ٹو،سرگودھا،جھنگ اورمیانوالی میں بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں ۔ مارچ کے مہینے میں فیسکو ٹاسک فورسز کی جانب سے چیکنگ کے دوران ریجن بھر سے کل 74631بجلی کنکشنوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 128صارفین محکمہ کی پی وی سی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے ،20 میٹر کی باڈی ٹیمپرڈ کرکے ،7میٹر میں شنٹ سسٹم لگا کر ،3میٹر کو ٹیڑھا کرکے جبکہ 2صارفین میٹر کی فیز پولیرٹی تبدیل کرکے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے ۔ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کرادی گئی اور 50بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہوگیا ہے ۔محکمہ کو نقصان پہنچانے والے ان صارفین کو 1675824یونٹس کی مد میں 3 کروڑ روپے جرمانے کے بل جاری کئے گئے ہیں ۔