تازہ ترین

بجلی چوری کا خاتمہ، صارفین کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح :چیف انجینئر میپکو

بجلی-چوری-کا-خاتمہ،-صارفین-کی-شکایات-کا-ازالہ-اولین-ترجیح-:چیف-انجینئر-میپکو

ملتان : چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن محمد اخلاق قادری نے کہا ہے کہ میپکو میں بجلی چوری کا خاتمہ اور صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے ، ایس ڈی اوز ٹیوب ویل کنکشنوں سے واجبات /بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنائیں اور بجلی چوروں کو عائد کردہ جرمانوں کی وصولی ہونے تک کنکشنز بحال نہ کئے جائیں، ایس ڈی اوز اور ٹیمیں بجلی چوری کیخلاف مہم میں دن رات محنت کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی سرکل کے ٹریننگ سنٹر، کسٹمرسروسز سنٹر، سٹی ، سیٹلائٹ ٹائون بوریوالا، عظیم آباد، مدینہ کالونی اور ٹبہ سلطان پور سب ڈویژنو ں اور ان کے شکایات سنٹر ز کے دورے کے موقع پر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے تمام آپریشن سب ڈویژنوں کے سی پی114میں آنے والے صارفین کے بارے میں بریفنگ لی اور ان سے واجبات /بقایاجات وصولی کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے اور ڈیڈڈیفالٹرز کے کنکشنز رات کے اوقات میں چیک کئے جائیں اگر کسی جگہ بجلی چلتی ہوئی پائی گئی تو متعلقہ اہلکاروں کے خلا ف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل وہاڑی الطاف قادر نے بریفنگ دی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں