تازہ ترین

بجٹ میں وزیراعظم کے ’کٹا بچاؤ‘ پروگرام کیلئے 20 کروڑ روپے مختص

بجٹ-میں-وزیراعظم-کے-’کٹا-بچاؤ‘-پروگرام-کیلئے-20-کروڑ-روپے-مختص

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم کے”کٹا بچاؤ”پروگرام کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق کٹےکی بہترنشونما کے پروگرام کے لیے 13 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور کٹا بچاو اورکٹے کی بہترنشونما کےپروگرام کا دائرہ کار پورے ملک کے لیے ہو گا۔ اس کے علاوہ پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام کے لیے بھی ساڑھے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز 71 کھرب 37 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت چور دورازے سے مزید ٹیکس عائد کرے گی، قوم کو خبردار کر رہا ہوں کہ آئندہ سال مزید مشکل اور سخت ہو گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں