دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ کو سرخ رنگ میں رنگ دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلائی مشن ’ہوپ‘ کے مریخ کے مدار تک پہنچنے کی مناسبت سے برج خلیفہ نے نیا روپ دھار لیا۔ یو اے ای کی دیگر عمارتوں کا رنگ بھی تبدیل کیا گیا ۔ مشن کامیاب ہونے پر متحدہ عرب امارات مریخ تک پہنچنے والا پانچواں ملک ہو گا۔