برسٹل میں سپر سٹور کے باہر اسی سٹور کا ملازم دورے پر آئے شہزادہ چارلس سے بات کررہا تھا، وہ چند قدم آگے بڑھا اور اچانک پیچھے گر کر بے ہوش ہوگیا۔ شہزادہ چارلس کی سپر سٹور آمد پر استقبالیہ پر موجود ملازم ان سے کسی موضوع پر بات کر رہا تھا کہ اچانک ہی بے ہوش ہو کر گر پڑا جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ https://youtu.be/TzNCqZsFdKE شہزادہ چارلس ہاتھ کے اشارے سے بظاہر یہ کہتے نظر آئے کہ اپنا خیال کیجیے لیکن اتنی دیر میں وہ شخص نیچے گرگیا تھا۔ قریب کھڑے افراد نے اس شخص کو طبی امداد دی، شہزادہ چارلس اس وقت تک وہیں کھڑے رہے جب تک اطمینان نہ کرلیا کہ اس شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ شہزادے نے سپر سٹور کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا کہ کورونا وبا کے دوران وہ مسلسل کام کرتے رہے ہیں جس سے برطانوی لوگوں کو کسی قسم کے فقدان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔