تازہ ترین

برف کے طوفان میں سلیمان خان کا کردار، وزیر اعظم بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

برف-کے-طوفان-میں-سلیمان-خان-کا-کردار،-وزیر-اعظم-بھی-تعریف-کیے-بنا-نہ-رہ-سکے

کوئٹہ: بلوچستان میں برف کے طوفان میں شہری سلیمان خان نے انسانیت کی ایک قابل قدر مثال پیش کر دی۔ 30 سال کے سلیمان خان نے بلوچستان کے شہر ژوب میں برف میں پھنسے سو سے زیادہ مسافروں کی جان بچائی، سوشل میڈیا پر بلوچستان کے ہیرو کو خوب سراہا گیا، وزیر اعظم عمران خان بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔نمایندہ9 نیوز کے مطابق برف سے اٹے راستے میں 100 سے زائد افراد پھنسے ہوئے تھے، شدید برف باری سے کوئٹہ ژوب شاہراہ بند ہو گئی تھی، کچلاک کلی قاسم کے تیس سالہ سلیمان کو خبر ملی تو اس سے رہا نہ گیا اور فوراً اپنی جیپ نکالی اور مدد کو پہنچ گیا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1218499812192026624 سلیمان خان نے بچے، خواتین، بزرگوں سمیت سو سے زائد افراد کو اکیلے ہی برف کے طوفان سے نکالا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا، برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو بھی وہاں نہیں چھوڑا، سوشل میڈیا پر بلوچستان کے ہیرو کو خوب سراہا گیا، سلیمان کا نام اور کام وزیر اعظم عمران خان کے کانوں تک پہنچا تو ٹویٹ کر کے نوجوان کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو سلیمان خان پر فخر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی سلیمان خان کو ایوارڈ سے نوازا۔ سلیمان خان کا کارنامہ انٹرنیشنل میڈیا پربھی شہ سرخیوں میں رہا۔ سلیمان کا کہنا تھا کہ میری ماں نے مجھے دوسروں کی مدد کرنا سکھایا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں