فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ مباحثہ میں کے پی کے 23طلبہ کی شرکت فاسٹ یونیورسٹی کے علی مظہر کی پہلی ، خیبر میڈیکل کالج کی ماہم کی دوسری پوزیشن اسلام آباد : خیبر پختونخوا میں برطانوی ہائی کمیشن کے زیر اہتما م منعقدہ مبا حثہ گریٹ ڈ یبیٹ میں فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے علی مظہر کو فاتح اور خیبر میڈیکل کالج پشاور سے ماہم ملک کو رنر اپ قرار دیا گیا ۔ برطانوی ہائی کمیشن نے پشاور کی فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں گریٹ ڈیبیٹ کے پانچویں مر حلہ کا مبا حثہ منعقد کیا جس میں کے پی کے کی تمام یونیورسٹیوں کے 23 طلبا شریک تھے ۔ گریٹ ڈیبیٹ دسمبر 2019 سے مارچ 2020 تک پاکستان کے چھ شہروں میں ہو رہا ہے ۔برطانوی ہائی کمیشن میں مواصلات کی ڈائریکٹر فوزیہ یونس نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے تاریخی اور ثقافتی شہروں میں سے ایک کے پی کے اور اس کے دارالحکومت پشاور میں زبردست مباحثہ 2020 لانے پر خوشی ہے ۔ ہم فائنل میں فاتح اور رنر اپ کی بہتر ین کارکردگی کے منتظر ہیں۔فاسٹ این یو پشاور کے کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق نے کہا کہ ہم کے پی کے طلبا کو گریٹ ڈیبیٹ 2020 کا ممتاز پلیٹ فارم مہیا کرنے پر برطانوی ہائی کمیشن کے شکر گزار ہیں۔