تازہ ترین

بزدار حکومت عوام کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کررہی :صوبائی وزیر

بزدار-حکومت-عوام-کی-فلاح-کیلئے-عملی-اقدامات-کررہی-:صوبائی-وزیر

حسین گردیزی نے سرکٹ ہاؤس خانیوال میں شہریوں کے مسائل سنے ،احکامات جاری کئے خانیوال: صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سننے کے لئے سرکٹ ہاؤس خانیوال پہنچ گئے انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں محکموں سے متعلق لوگوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور متعد د درخواستوں پر موقع پر احکامات صادر کئے۔ صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں نے کہا کہ بزدار حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے جس کے ثمرات سے براہ راست عوام مستفید ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ اپنے علاقہ کی ترقی اور خوشحالی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور لوگوں کے مسائل کو حل کر کے دلی سکون حاصل ہوتا ہے سید حسین جہانیاں گردیزی نے مزید کہا کہ ضلع خانیو ال ترقی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے اور جلد ہی یہاں پر ترقیاتی منصوبہ جات کا آغاز کردیا جائے گا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں