تازہ ترین

بزدار حکومت کی کامیابی، ایک سال میں پنجاب کے قرضوں میں 9 ارب کمی

بزدار-حکومت-کی-کامیابی،-ایک-سال-میں-پنجاب-کے-قرضوں-میں-9-ارب-کمی

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی مثبت کارکردگی سامنے آگئی,بزدار حکومت نے ایک سال میں پنجاب کے ملکی و غیر ملکی قرضوں میں کمی کر دی۔ قرضوں سے متعلق پنجاب حکومت کی اسٹیٹ بینک اور وفاقی وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بہترین کارکردگی سامنے لائی گئی۔ دستاویزات کے مطابق جون 2019 سے جون 2020 تک پنجاب کے قرضوں میں 9 ارب روپے کی کمی کی گئی ، حکومت پنجاب جون 2019 میں 9 کھرب 54 ارب کی مقروض تھی، جون 2020 میں قرض کم ہو کر 9 کھرب 45 ارب ہو گیا۔ صوبہ پنجاب پر 9 کھرب 38 ارب کے غیر ملکی اور 6 اعشاریہ 7 ارب روپے کے ملکی قرضے واجب الادا ہیں۔ پنجاب کے قرضے جی ایس ڈی پی کا 4 اعشاریہ 2 فیصد اور قومی جی ڈی پی کا 2 اعشاریہ 3 فیصد ہیں۔ گراس سب نیشنل ڈومیسٹک پراڈکٹ میں پنجاب کے قرض کم ترین ہیں۔ پنجاب نے وفاقی حکومت سے کیش ڈویلپمنٹ لونز کی مد میں سب سے کم 15 اعشاریہ 19 ارب روپے حاصل کئے ہیں۔ اس سے قبل کرونا کے حوالے سے ایک سروے میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا گیا تھا پنجاب کے بجٹ میں تمام منصوبوں کی تفصیلات بھی بتائی گئیں

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں