تازہ ترین

بس حادثہ، ڈپٹی کمشنر کا ٹراما سنٹر کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

بس-حادثہ،-ڈپٹی-کمشنر-کا-ٹراما-سنٹر-کا-دورہ،-زخمیوں-کی-عیادت

خانیوال: ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پل رانگو پر بس حادثہ کے فوری بعد ٹراما سنٹر کا دورہ کیا- انہوں نے بس حادثہ کے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ایم ایس کو زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی - اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر ہمراہ تھے - ڈپٹی کمشنر نے زخمی افراد کی عیادت بھی کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوِئے جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز ان کے علاقوں میں پہنچانے کے لئے انتظامات کرنے اور زخمی افراد کیلئے کھانے پینے کا بہترین انتظام کرنے کی ہدایت کی - انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجہ کو خود مانیٹر کروں گا-حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاء پر دلی افسوس ہے - ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ کے بعد ٹراماسنٹر 4 ڈیڈ باڈیز 25 زخمیوں کو لایا گیا- معمولی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا - تین سیریس زخمی نشتر ہسپتال ملتان ریفر کئے گئے ہیں -جبکہ کچھ زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا میں بھی زیر علاج ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں