تازہ ترین

بشریٰ انصاری کورونا وائرس سے پھیلی بے یقینی سے پریشان

بشریٰ-انصاری-کورونا-وائرس-سے-پھیلی-بے-یقینی-سے-پریشان

لاہور: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایسا ماحول بن گیا ہے کہ باہرنکلنے سے بھی خوف آتا ہے اورگھبراہٹ ہوتی ہے ۔ انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایمان ہے کہ موت تو ایک دن آنی ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلی بے یقینی سے پریشان رہتی ہوں، یہ ایسا ماحول ہے جہاں باہرنکلنے سے بھی خوف آتا ہے ، گھبراہٹ کا یہ ماحول پریشان کرتا ہے ۔ بشریٰ انصاری نے اپنی نجی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ ان کی طلاق کوکئی برس ہوچکے ہیں، 36سالہ شادی شدہ زندگی کے آخری16 سالوں میں بہت مسائل تھے تاہم طلاق تک نوبت نہیں آنے دی اور جب بچیاں بڑی ہوگئیں توہم میاں بیوی الگ ہوگئے ،اقبال انصاری بیٹیوں کیلئے بہترین باپ ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں