لاہور سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کے لیے 30 ملین کیوبک فٹ اضافی گیس سسٹم میں شامل کرلی ہے۔موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی شہر میں گیس کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی جانب سے اضافی گیس کے بعد شہر کو 280 ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جا سکے گی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں لاہور ریجن کو دو سو پچاس ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی گئی تھی، تاہم رواں سال گیس کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ موسم سرما کی پیک پر تین سو چالیس ملین کیوبک فٹ تک طلب جانےکا امکان ہے۔چیف انجینئر راشد عنایت نے بتایا کہ گھریلو صارفین کو ہر صورت پریشر کیساتھ گیس فراہم جائیگی۔ صارفین کم پریشر پر کمپریسر لگانے کی بجائے کمپنی کو شکایت درج کرائیں۔ چیف انجینئرنے مزید کہا کہ کمپنی کی ٹیمیں بروقت صارفین کے مسئلے کا حل نکالیں گی ۔