سجاول کےسرکاری ہسپتال کےمناظر ۔۔۔روڈحادثےکےزخمی ہسپتال کےفرش پرپڑےکراہ رہےہیں اورپوچھنےوالاکوئی نہیں https://twitter.com/DuaBhuttoPTI/status/1275031565815463944 سجاول کے سرکاری ہسپتال کے یہ مناظر تحریک انصاف کی سندھ سے ایم پی اے دعا بھٹو نے شئیر کئے، دعا بھٹو کے مطابق ایک ٹریفک حادثےکےزخمی ہسپتال کےفرش پرپڑےکراہ رہےہیں اورپوچھنےوالاکوئی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں کرونا سے مزید 105 مریض جاں بحق، تعداد 3,695 ہو گئی دعا بھٹو نے دعویٰ کیا کہ سندھ صحت کابجٹ پچھلے12سال میں ساڑھے5000ارب تھا اورسجاول ٹھٹھہ کےہسپتال مرف نامی NGOکو دیئےہیں جنکوکروڑوں کاسالانہ بجٹ ملتاہےاورپچھلےمہینہ کروناکےنام پرمرفNGOکو ساڑھے3کروڑدیئےگئےہیں واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈاکٹر شہباز گل نے جیکب آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کے مناظر شئیر کئے تھے، شہباز گل کے مطابق یہ ہسپتال کھنڈرات کا منظر پیش کررہا تھا ، ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں اور نہ ہی یہاں طبی سہولیات ہیں اور یہاں جو بھی مریض آئے گا وہ بجائے صحت یاب ہونے کے مزید بیماریاں ساتھ لیکر جائے گا۔ جس پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے سخت ردعمل دیا اور دعویٰ کیا کہ یہ ہسپتال عرصہ دراز سے فعال تھا لیکن جیکب آباد کے مقامی ایم این اے میاں محمد سومرو اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پی پی رہنماؤں کے ان دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا۔