وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ بلاول گھیرے میں ہیں وہ بھی مریم نواز کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث نکلیں گے کراچی : وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ بلاول گھیرے میں ہیں وہ بھی مریم نواز کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث نکلیں گے ،ہوسکتا ہے کہ مارچ تک بھارت سرحد پر کشیدگی کرے ، ہم سب کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے ، وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا ہے کہ قانونی معاملات کو نہ چھیڑا جائے ،آصف زرداری چاہتے ہیں کہ بلاول کو کلین چٹ ملے ، آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر کوئی مسئلہ نہیں ہے ، عدلیہ آزاد ہے ، پرویز مشرف کے فیصلے کو لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے ، اداروں کے درمیان کوئی تصادم نہیں ہے ، وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے ۔ جمعرات کوکراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدنے مزید کہاکہ بلاول ہمارے شہر میں آ رہے ہیں، کارکنوں سمیت سب کو ویلکم کریں گے ۔