آئی ایس پی آر نے بتایا ہےکہ بلوچستان میں 2 مختلف واقعات میں 7 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے واقعات مچھ اور کيچ کے علاقوں ميں پيش آئے۔ دہشت گردوں نے ايف سی کی گاڑی کوآئی ای ڈی سے نشانہ بنايا۔ مچھ میں پیرغائب کے علاقے میں ایف سی کی گاڑی گذشتہ رات بارودی سرنگ سے ٹکرائی۔اس واقعے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء ميں نائب صوبيدار احسان اللہ خان، نائيک زبير خان شامل ہیں۔ نائيک اعجاز احمد، نائيک مولا بخش، نائيک نور محمد بھی شہيد ہوگئے۔ ڈرائيور عبدالجباراور سپاہی امداد علی بھی شہداء ميں شامل ہیں۔ دوسرے واقعہ میں مند کےنزدیک کیچ کےعلاقےمیں دہشت گردوں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی شہید ہوئے۔