کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر سردار درمحمد ناصر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ سردار در محمد ناصر کے خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق سردار در محمد ناصر کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے دکی لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سردار در محمد ناصر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار در محمد ناصرسرئر اور بااصول سیاستدان اور نفیس انسان تھے، اللہ پاک انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر کچی آبادی غلا م مرتضیٰ بلوچ، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت چیمہ، تحریک انصاف کے ایم پی ایز جمشید کاکا خیل اور شاہین رضا بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر چکی ہیں۔