تازہ ترین

بلوچستان: اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تفصیلات جاری

بلوچستان:-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-کی-تفصیلات-جاری

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔ صوبائی حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر میں شاپنگ مالز ، مارکیٹوں ، دکانوں، گودام، آٹو ریپئر شاپس اور ہیر کٹنگ سیلون صبح 3 بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شام 5 بجے کے بعد ان کاروبار کو کھولے رکھنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تندور، ڈیری پروڈکٹس شاپس، میڈیکل اسٹورز، بلڈ بینک اور ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اعلامیہ میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی، تاہم وہاں بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت تاحال معطل رہے گی۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں کی جانے والی نرمی تاجروں اور عوام کے احتیاطی تدابیر کی ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی۔ حکام کے مطابق اس تمام عمل کے دوران دکانوں اور مالز میں ورکرز اور گاہکو ں کے لیے ہاتھ دھونے سینیٹائیزر کی فراہمی اور ماسک اور گلوز کا استعمال لازم ہوگا۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ جمعہ 8 مئی کو صوبائی حکومت اور تاجروں کے مابین ہونے والے کامیاب مذاکرات میں کیا گیا۔بلوچستان میں لاک ڈاؤن سے متعلق صوبائی وزراء نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی صرف عید تک ہوگی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردیں جائیں گی، اس دوران مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں