تازہ ترین

بلین ٹری منصوبے سے 84ہزار سے زائد افراد کو روزگار مل گیا

بلین-ٹری-منصوبے-سے-84ہزار-سے-زائد-افراد-کو-روزگار-مل-گیا

دس بلین ٹری منصوبہ کامیابی سے جاری ہے, جس سے کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بھی لوگوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں,جس سے معاشی بدحالی کا شکاع افراد کی پریشانیاں کچھ کم ہوگئی ہیں۔ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کیلئے اب گزر بسر کرنا آسان ہوگیا ہے وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کی رپورٹ کے مطابق رواں برس مارچ کے مہینے سے اب تک 10بلین ٹری منصوبہ کے ذریعے ملک بھر کے 84 ہزار 609 افراد کو روزگار فرام کیا گیا ہے۔ پنجاب میں 21 ہزار 6، خیبرپختونخوا میں 20 ہزار 623 ، سندھ میں 6 ہزار 500، بلوچستان میں 17 ہزار 600 ، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 910 اور آزاد کشمیر میں 11 ہزار 871 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ وزارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا محمد سلیم نے بتایا کہ تمام افراد کو نرسریوں اور شجرکاری کے لئے ڈیلی ویجز پر ملازمت پر رکھا گیا ہے۔ روزگار حاصل کرنے والوں کی اکثریت نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی ہیں۔ وزارت نے رواں برس دسمبر تک دو لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔اس منصوبے سے اب تک کئی افراد مستفید ہوچکے ہیں اس منصوبے کے تحت لگائے گئے درختوں کی وجہ سے شہد کی پیدا میں بھی بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں