ایل پی جی کی درآمد بند ہونے کو جواز بنا کر دکانداروں نے فی کلو قیمت میں صرف تین روز میں پچاس روپے تک کا اضافہ کر دیا ،گھریلو اور کمرشل صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں ملتان : بلیک مافیا سرگرم، ،تین روز میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پچاس روپے تک کا ریکارڈ اضافہ ہونے سے نئی قیمت 180 روپے تک پہنچ گئی تفصیل کے مطابق میں ایل پی جی کی درآمد بند ہونے کو جواز بنا کر دکانداروں نے فی کلو قیمت میں صرف تین روز میں پچاس روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے جس سے نئی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے تاہم قیمتوں میں اضافے کے باعث ایل پی جی کی خرید گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے مشکل ہو گئی ہے جس پر رکشہ یونین بھی سراپا احتجاج ہے لیکن دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی درآمد بند ہونے سے قیمتیں بڑھی ہیں اور موجودہ صورتحال میں نئی قیمت دوسو روپے سے بھی تجاوز کرنے کا امکان ہے جبکہ رکشہ یونین کا موقف ہے کہ قیمت بڑھنے کے باوجود سواری پرانا کرایہ دیتی ہے جس سے مہنگائی کا مقابلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے اور اسی لیے حکومت غریبوں کی بقا کیلئے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ غریب کی زندگی بھی آسان ہو سکے جس پر ضلعی انتظامیہ نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹاسک فورس بنا دی ہے جن کی جانب سے کوئی بڑی کاروائی نہ ہونے پر گھریلو اور کمرشل صارفین تا حال مطمئن نہیں ۔